صحبت پور: زمینوں پر قبضے کیخلاف خواتین و بچوں کا احتجاج

155

بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کے علاقے صحبت پور میں خواتین و بچوں کی جانب سے بااثر افراد کی جانب سے ذاتی زمینوں پر قبضے کیخلاف احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین کا موقف ہے کہ بااثر افراد نے ہماری ذاتی زمین دربھانی میں قبضہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بااثر افراد نے آج اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہماری خواتین کو زخمی کیا اور ہمارے کم عمر بچوں کو جیل میں ڈال دیا گیا۔

اس موقع پر خواتین نے پولیس تھانہ صحبت پور کے سامنے چھوٹے بچوں کے ساتھ بااثر افراد کیخلاف احتجاج کیا، متاثرین نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ بااثر افراد کے خلاف کارروائی کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔