شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاکستان فوج کے 3 اہلکار ہلاک

200

سابق فاٹا کی تحصیل شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے دھماکے کے نتیجے میں تین پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوا جس میں تین اہلکار ہلاک اور ایک زخمی بھی ہوا۔

دھماکے میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں میں سپاہی ساجد، سپاہی ریاست اور سپاہی بابر شامل ہیں۔

آخری اطلاعات تک حملے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔