سیندک پروجیکٹ کے برطرف ملازمین کا احتجاج تیسرے بھی جاری

295
File Photo

سیندک کراس پر بیٹھے ملازمین تیسرے روز بھی ایم آر ڈی ایل مینجمنٹ کے خلاف سراپا احتجاج رہے، ان کا کہنا تھا کہ جب تک محمد یوسف کو دوبارہ ملازمت پر بحال نہیں کیا جاتا ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔

مظاہرین کا موقف ہے کہ ہم نے ملازمین کو بہتر سہولت دینے کے لیے احتجاج کیا تھا اور ہمارا احتجاج کامیاب بھی ہوگیا اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، میس میں بہتر کھانا اور اس کے علاوہ بہت سے دوسری مراعات ملازمین کے لیے قبول کروا دیا۔

ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم آر ڈی ایل منیجمنٹ ان تمام ملازمین کو ایک ایک کر کے نکال رہا ہے جنہوں نے اپنے حق کے لیے آواز بلند کیا تھا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات کو قبول نہیں کیا گیا اور ایم آر ڈی ایل سیندک پروجیکٹ کے منیجمنٹ مزدور کش پالیسوں پر قائم رہا تو وہ ضلع بھر میں ان کے خلاف احتجاج کو وسعت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم آر ڈی ایل نے ایگریمنٹ ختم ہونے کا جو بہانہ بنا کر محمد یوسف کو ملازمت سے نکال دیا ہے ہم ان کی مذموم مقاصد سمجھتے ہیں وہ ان تمام ملازمین کو دیوار سے لگانا چاہتے ہیں جو مزدوروں کے حق کے لیے بات کرتے ہیں اس کے علاوہ سیندک میں کام کرنے والے دیگر ملازمین کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگر انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے لیے آواز بلند کیا تو ان کو بھی فارغ کر دیا جائے گا ۔