سوراب : مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

171

مسلح افراد نے سوراب میں قومی شاہراہ کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کر دیا ۔

ٹی بی پی رپورٹ کے مطابق سوراب میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محمد امین ولد گل محمد کو ہلاک کردیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق محمد حسنی قبیلے سے ہے اور لاکھوریان کا رہائشی تھا۔

لاش کو مقامی انتظامیہ نے ہسپتال منتقل کر دیا اور ضروری کارروائی کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔

 مذکورہ شخص کو ہلاک کرنے کے وجوہات معلوم نہ ہوسکے،  تاہم ایک مقامی ذرائع نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے محمد امین کا تعلق مقامی ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ اہلکاروں کو بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا ہے ۔