سندھ سے ایک اور سیاسی کارکن فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

144

سندھ میں گذشتہ کئی عرصے سے سیاسی کی گرفتاری و لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سندھی سیاسی کارکن کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

جیئے سندھ قومی محاذ (کراچی) کے سینیئر کارکن پٹھان خان زہرانی (پی کے زہرانی) کو  گذشتہ رات کراچی کے علاقے  گھگھر پھاٹک پہ گھر پہ چھاپہ مار کر اسے لاپتہ کردیا ۔

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے سیاسی کارکن کی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی ۔

واضح رہے کہ سندھ کے مختلف علاقوں سے اس وقت سینکڑوں عام لوگ اور سیاسی کارکن پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں ۔