سبی: پولیس تھانے پر دستی بم حملہ

242
فائل فوٹو: سبی پولیس تھانہ دھماکہ

بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم افراد نے سٹی تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد پولیس تھانے پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، دستی بم کے دھماکے کے نتیجے میں فوری طور پر جانی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم ماضی میں بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔