سبی : مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ایک زخمی

205

فائرنگ کا واقعہ سبی بائی پاس پہ پیش آیا ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق سبی بائی پاس پہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ ایک زخمی کردیا ۔

فائرنگ سے جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت گل محمد ولد عبدالخالق جبکہ زخمی کا نام رحمت اللہ ولد محمد سلطان بتایا جاتا ہے

مقامی انتظامیہ نے لاش اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔

تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکے،  جس کی تحقیقات کے لیے مقامی انتظامیہ نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔