راجن پور میں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا – بی ایل ٹی

318

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے بلوچ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی اور راجن پور کے سرحدی علاقے عربی ڈبہ کے قریب خفیہ اداروں اور ان کے مقامی کاسہ لیسوں کے دو گاڈیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں آئی ایس آئی کے آٹھ اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔

میران بلوچ نے کہا ہے کہ مذکورہ گروہ لوگوں کو لاپتہ کرنے سمیت متعدد واقعات میں ملوث رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مقامی مخبروں اور ان کے آقاؤں کا انجام اس سے بھی بھیانک ہوگا۔