دہشت گردی سے مثاترہ ممالک، افغانستان پہلے اور پاکستان پانچواں نمبر پر ہے – رپورٹ

251

آسٹريلوی تھنک ٹينک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سال 2018 ميں دہشت گردی سے جانی نقصان ميں 2013 کے مقابلے ميں 83 فيصد کمی آچکی ہے۔

گلوبل ٹيررازم انڈيکس ميں دہشت گردی سے متاثرہ ملکوں ميں افغانستان پہلے نمبر پر پہنچ گيا ہے جہاں 2018 ميں دہشت گردی کےایک ہزار 443 واقعات ميں 7 ہزار 379 افراد جان سے گئے۔

عراق جو 2004 سے دہشت گردی سے متاثرہ ملکوں ميں پہلے نمبرپرتھا اب دوسرے نمبرپرآچکا ہے۔عراق ميں گزشتہ سال ایک ہزار 131 واقعات ميں 1054ایک ہزار 54 زندگيوں کے چراغ بجھ گئے۔

نائجيريا تيسرے نمبر پر ہے جہاں 562 واقعات ميں 2 ہزار 40 ہلاکتيں ہوئيں۔

شام چوتھے نمبر پررہا جہاں دہشت گردی کے 131 واقعات رونما ہوئے جن میں 662 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

پاکستان اس فہرست ميں پانچويں نمبر پر ہے جہاں دہشت گردی کے 366 واقعات ميں 537 افراد جاں بحق اور ايک ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

صوماليہ ميں 286 واقعات ميں 646 جانوں کا زياں ہوا۔

دہشت گردی سے متاثرہ ممالک کی عالمی فہرست ميں بھارت ساتويں، يمن آٹھويں، فلپائن نويں اورکانگو دسويں نمبر پر ہے ۔