دکی: مسلح افراد کا گاڑی پر فائرنگ، دو افراد ہلاک

161

بلوچستان کے علاقے دکی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق دکی میں انزر گٹ کے علاقے میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد موقعے پر ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد میں سے ایک شخص کی شناخت سیدال بلوچ کے نام سے ہوا ہے تاہم حملے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔