دکی: اغواء ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد

233

ضلع دکی میں ایک مہینہ قبل اغوا ہونے والے نوجوان کے لاش کی ہڈیاں برآمد ہوگئی۔

رباط سے ایک مہینے قبل اغوا ہونے والے نوجوان کی لاش کی ہڈیاں سلیزئی کے علاقے سے برآمد ہوگئی۔ایس پی دکی محیب اللہ کاکڑ کے مطابق ملزمان نے 19 سالہ نوجوان عبدالعزیز کو قتل کرکے لاش کے اوپر مٹی پھینک دی تھی بعد ازاں جانوروں نے لاش کو نوچ لیا تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے سر کی کھوپڑی چند ہڈیاں، پھٹے ہوئے کپڑے،چپل اوردو سوروپے مل گئے ہیں۔والد نے چپل اور کپڑوں کے ذریعے لاش کی شناخت کرلی۔

ایس پی کے مطابق مقتول کی شادی تیار تھی، ملزم سونا خان اسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا جسکی وجہ سے اس نے اسے قتل کیا۔قاتل اور مقتول چچازاد بھائی ہیں۔ملزمان پنجاب کے علاقے رحیم یارخان فرار ہوگئے ہیں جنکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ملزم کے بھائی کی نشاندہی پر لاش کی نشاندہی ہوگئی۔