خضدار و گردو نواح میں زلزلہ

106

‏ خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق  خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 155 کلومیٹر دور شمال میں تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 16 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔