بلوچستان کے علاقے خضدار اور تفتان میں حکام نے دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔
خضدار کی تحصیل زہری میں روڈ کنارے نصب بم کو ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔
بم زہری کے علاقے مشک میں روڈ کنارے نصب تھا۔ لیویز نے اطلاع پاتے ہی بمب ڈسپول اسکواڈ اسپشل برانچ کی ٹیم کو خضدار سے طلب کرکے بم کو ناکارہ بنا کر روڈ کلیئر کر دیا۔
دریں اثناء ضلع چاغی کے علاقے تفتان میں بھی بم کو حکام نے ناکارہ بنادیا ہے۔
بم تفتان کے علاقے تالاب میں نصب کیا گیا تھا۔ خیال رہے تالاب ایران بارڈر سے متصل علاقہ ہے۔
بلوچستان میں دو دہائی سے پاکستانی فورسز کو بلوچ آزادی پسند مسلح گروپوں کی جانب سے نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔
علاوہ ازیں ان حملوں میں حکومتی حمایت یافتہ افراد اور سرکاری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
خضدار اور تفتان سے برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔