خضدار : آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جانبحق دو بچے زخمی

835

آسمانی بجلی گرنے کے دو واقعات دو مختلف علاقوں میں پیش آئیں۔

ٹی بی پی رپورٹ کے مطابق ضلع خضدار کے دو مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جانبحق جبکہ دو بچے زخمی ہوئیں ہیں ۔

پہلا واقعہ زہری کے علاقے رول موڑ دان کے علاقے میں پیش آیا جہاں  نورمحمد حسرانی نامی شخص جانبحق ہوگیا، جبکہ آسمانی بجلی گرنے کا دوسرا واقعہ مولہ پاشتخان گڑباندہ بینٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں دو بچے زخمی ہوئیں ۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں گذشتہ روز گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تھی۔