خاران: ڈی سی رہائشگاہ کے قریب فورسز پر حملہ

258

بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کو خاران شہر میں ڈسٹرکٹ کمنشر کے رہاشگاہ کے قریب نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈی سی رہائشگاہ کے قریب قائم فورسز چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا ہے جبکہ حملے کی ذمہ داری بھی کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کیا گیا۔

خیال رہے خاران شہر اور گرد نواح کے علاقوں میں اس سے قبل بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں فورسز اور حکومتی حمایت یافتہ افراد کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔