خاران : مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

133

مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سابق پولیس ملازم کو قتل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے خاران میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نصر اللہ ولد عید محمد کو قتل کردیا ۔

فائرنگ کا واقعہ خاران کے علاقے کلان میں پیش آیا۔

مقتول نصر اللہ سابق پولیس ملازم ہے، تاہم قتل کے وجوہات معلوم نہ ہوسکی ۔

انتظامیہ کے مطابق انھوں نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک کامیابی نہیں ملی ہے۔