جےیوآئی دھرنا: بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر

409

جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے مرکزی شاہراوں کو بلاک کرنے کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

جمعیت علمائےاسلام ف کی جانب سے آزادی مارچ پلان بی کے تحت مختلف مرکزی شاہراوں کی بندش کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

سلطان کاکڑ ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت شاہراوں کی بندش غیر قانونی عمل ہے جس شہریوں، مریضوں، ٹرانسپوٹرز کوشدید مشکلات کا سامنا ہے، آئینی درخواست میں پشتونخوامیپ، مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں، صوبائی حکومت کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ آئینی درخواست پر سماعت چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ پیر کو کرینگے۔

ادھر بلوچستان کے ضلع ژوب میں سلیازہ پل کے مقام پر جے یو آئی اور پشتونخوامیپ کے کارکنوں نے دھرنا دیکر قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا۔ دھرنے کی قیادت مولانا احمد حریفال کررہے ہیں، دھرنے کے باعث ڈیرہ اسماعیل جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی اور گاڑیوں کی بڑی بڑی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے مسافروں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت کے کہنے تک احتجاج جاری رہے گا۔