تیزگام ایکسپریس کے بعد سکھر ایکسپریس میں آتشزدگی

175
File Photo

کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹس کے مطابق کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس میں آتشزدگی سے 2 بوگیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ انجن اور بوگیوں کو الگ کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بوگیوں میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن ٹریفک معطل ہوگیا ہے اور مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز لیاقت پور تلواری اسٹیشن پر تیزگام ایکسپریس کی 3 بوگیوں میں ہولناک آتشزدگی سے 74 افراد جان بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔