تربت : ریاستی حمایت یافتہ گروپ کے ٹھکانے پر حملہ

158

کیچ میں حالیہ کچھ عرصے سے ریاست کی قائم کردہ مسلح گروہوں پر حملوں میں تیزی آئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق تربت بازار میں ریاستی حمایت یافتہ مقامی مسلح  گروپ  کے ٹھکانے پر حملہ کیا گیا ۔

حملہ تربت مرکزی جیل کے پیچھے  مسلح گروپ کے ٹھکانے پر دستی بموں سے  کیا  گیا ۔

حملے میں جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے تاہم مقامی سیکیورٹی زرائع کی جانب سے تاحال اس حملے کی تصدیق اور نہ ہی تردید کی گئی ہے۔

کیچ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریاست کی قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ پر حملوں کی ذمہ داری مختلف بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کیے جاتے ہیں تاہم تربت میں ہونے والے تازہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔