بولان میں تعمیراتی کمپنی پر حملہ

209

بلوچستان کے علاقے بولان میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

مقامی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ تعمیراتی کمپنی کے اہلکاروں کو شاہرگ کے علاقے سفرباش میں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہے تاہم سرکاری حکام کی جانب سے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

شاہرگ سمیت بولان کے گرد و نواح میں بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے تعمیراتی اور تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں سمیت فورسز اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

سفر باش میں تعمیراتی کمپنی کے اہلکار روڈ تعمیر کرنے میں مصروف تھے جنہیں نشانہ بنایا گیا جبکہ اس سے قبل بھی مذکورہ روڈ کی تعمیر میں مصروف اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔