آج کے دن بلوچستان کے سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے مختلف پروگرام منعقد کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق 2010 کو بی ایس او آزاد کے مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ فیصلے کی رو سے 13 نومبر کو ہر سال بلوچستان کی خاطر جان قربانی دینے والے سپوتوں کو یاد کرنے کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔
اسی حوالے سے بی ایس او آزاد سمیت دیگر متعدد قوم دوست سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی 13 نومبر کو یوم شہداء بلوچستان کے طور پہ منایا جاتا ہے ۔
سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے پروگراموں کے انعقاد کے علاوہ سوشل میڈیا پہ #13NovBalochMartyrsDay کے ہیش ٹیگ کے ساتھ کمپین بھی جلایا جاتا ہے۔