بلوچستان: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مزید دو افراد لاپتہ

141

کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت مچات میں پاکستانی فورسز نے  چھاپہ مار کر دو افراد کو لاپتہ کردیا۔

لاپتہ افراد کی شناخت عثمان ولد ماسٹر سخی اور شریف ولد سلیم کے نام سے ہوئی۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ دن بدن گھمبیر صورتحال کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔

بلوچستان کے سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے لاپتہ افراد  کی بازیابی کےلئے گذشتہ طویل عرصے سے کوششیں جاری ہیں اور ساتھ ہی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے ماما قدیر بلوچ اور نصر اللہ بلوچ کی سربراہی پرامن احتجاج بھی جاری ہے ۔