بلوچستان: ٹریفک حادثات میں 1 شخص جانبحق، سات زخمی

192

بلوچستان کے علاقوں حب، مستونگ اور کوئٹہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر ایک شخص جانبحق اورسات افراد زخمی ہوگئے۔

حب میں بھوانی کے مقام پر مین آر سی ڈی روڈ پر شاہ پمپ کے قریب ہائی لیکس اور موٹر سائیکل میں تصادم میں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاںبحق ہوگیا جس کی لاش جام غلام قادر سول ہسپتال حب منتقل کیا گیا اور پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دیا۔

دریں اثنا  مستونگ میں پشکرم کے مقام پر کراچی جانیوالی ٹماٹر سے لوڈ مزدا اور مخالف سمت سے آنیوالی کرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں عطاءللہ، نثار، صابر، اکبر اور جمال شامل ہے جبکہ زخمیوں کو نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

اسی طرح مستونگ ہی کے علاقے کھڈکوچہ میں مرکزی شاہراہ پر موٹرسائیکل اور سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں شخص شدید زخمی ہوگیا، زخمی کو الحسن ہوٹل پر واقع ڈاکٹراسماعیل بلوچ کلینک میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دارالحکومت کوئٹہ میں ائرئپورٹ روڈ پر بوڑھا شخص موٹر ایکسڈنٹ میں شدید زخمی ہوا جو ژوپ محلہ گلا حسن کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔