امریکا نے ایران کے وزیر اطلاعات پر پابندی عائد کر دی

145

امریکا نے ایران کے وزیر اطلاعات جواد آذری پر  پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے وزیر اطلاعات پر پابندی انٹرنیٹ سنسر شپ کے باعث لگائی گئی ہے۔

ایران میں گزشتہ دنوں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے اور مختلف شہروں میں جھڑپیں بھی ہوئی تھیں۔ حکومت مخالف مظاہروں میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

غیر ملکی خبر ایجسی کے مطابق ایران میں مظاہروں کے دوران انٹرنیٹ پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے تحت جواد آذری کی امریکا میں جائیداد اور اکاؤنٹ منجمد کر دیئے گئے ہیں اور امریکیوں کو ایرانی وزیر اطلاعات سے کسی قسم کی لین دین رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر اطلاعات نے مظاہروں کو دبانے کے لیے انٹرنیٹ سنسرشپ استعمال کی۔

امریکی پابندی کے اعلان کے بعد ایرانی وزیر اطلاعات جواد آذری نے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کا شکار میں پہلا فرد نہیں ہوں۔

ایرانی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انٹرنیٹ تک رسائی کی وکالت جاری رکھوں گا۔