افغانستان: ہلمند میں بم دھماکے سے سرحدی فورس کا کمانڈر جانبحق

173

میڈیا رپورٹس کے مطابق بم دھماکہ ہلمند صوبے کے دارالحکومت لشکر گاہ سے متصل ضلع میں ہوا ہے۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سب سے زیادہ بدامنی کے شکار جنوبی صوبے ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے قریب بم دھماکے میں بارڈر فورس کے کمانڈر ظاہر گل مقبل جاں بحق ہوگئے ۔

اطلاعات کے مطابق سرحدی فورسز کا کمانڈر مارجہ ضلع میں جاری طالبان کے خلاف آپریشن کے بعد واپس شہر کی طرف جارہے  تھے کہ ناوا ضلع میں جارنامو کیمپ کے قریب اسے بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ افغان سرکاری حکام کے مطابق انہوں نے ہلمند کے مارجہ ضلع کا قبضہ طالبان سے واپس لینے کے لیے بڑے پیمانے کی آپریشن شروع کی ہے۔