افغانستان: کابل میں بم دھماکہ 7 افراد جانبحق

171

بم دھماکے میں متعدد شہری زخمی بھی ہوئیں ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق آج صبح ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 7 افراد جانبحق جبکہ متعدد زخمی ہوئیں ہیں ۔

کابل شہر کے قسیم روڑ ہونے والے موٹر بم کے نتیجے میں جانبحق ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں۔

دوسری جانب افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے دھماکے میں 7 شہریوں کی جانبحق اور سات کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ۔

کابل شہر میں ہونے والے اکثر حملوں کی ذمہ داری طالبان یا داعش قبول کرتے آرہے ہیں تاہم آج صبح ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی شدت پسند گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔