افغانستان: حقانی نیٹ ورک کے سرکردہ رہنما انس حقانی کو آج رہا کیا جارہا ہے

519

انس حقانی و دیگر کو دو مغوی  امریکی لیکچرار کے تبادلے کے نیتجے میں رہا کرنے کا امکان ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کے ارسال کردہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان گروپ کے قدرے سخت گیر  دھڑے حقانی نیٹ ورک کے سرکردہ رہنما انس حقانی کو دیگر طالبان رہنماؤں کے ہمراہ رہا کیا جانے کا امکان ہے ۔

رہا ہونے والوں میں انس حقانی اور سراج الدین حقانی کے چچا مالی خان ځدران اور طالبان کے قطر دفتر کے ممبر محمد نبی عمری کے بھائی قاری عبد الرشید عمری  شامل ہیں۔

مذکورہ طالبان رہنماؤں کو طالبان کے ہاتھوں اغواء ہونے والے دو لیکچرار کی رہائی کے بدلے رہا کیا جارہا ہے ۔
قیدیوں کے تبادلے میں شامل ایک  قریبی شخص نے دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کو بتایا کہ  امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کچھ دن قبل ہی دوحہ میں طالبان کے ساتھ  قیدیوں کی رہائی و تبادلے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

واضح رہے کہ طالبان نے امریکی یونیورسٹی کے اساتذہ کے ہمراہ 10 افغان فوجیوں کو  بھی رہا کررہے ہیں ۔

واضح قیدیوں کی تبادلہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب پاکستان
آئی ایس آئی ڈاریکٹر کابل کے دورے پہ ہے ۔