آواران و مشکے حملوں میں فورسز کے 8 اہلکار ہلاک کیے – بی ایل ایف

179

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران اور وادی مشکے میں فوجی کیمپوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے27 نومبر کی رات آٹھ بجے وادی مشکے کے علاقے ریندگ میں قائم آرمی کے کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، اس حملے میں فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ 25 نومبر کو سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے مالار کہن میں قائم آرمی کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں آرمی کیمپ کے مرکزی چوکی کو بھاری و جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کے ساتھ کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، جس میں تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔