آج ہر نوجوان بالاچ مری بننے کی خواہش رکھتا ہے- مہران مری

847

بالاچ مری کو مارنے والے یہ نہیں جانتے کہ آج ہر نوجوان بالاچ بننے کی خواہش رکھتا ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار بلوچ رہنماء مہران مری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر میں شہید بالاچ مری کے یوم  شہادت کے حوالے سے کیا ۔

انہوں نے کہا آج کا دن مقبوضہ بلوچستان میں ہر کسی کے دل و دماغ میں بسا ہوا ہے اور ان کے جو آزادی کی راہ میں جلا وطن ہیں ۔

آج ہی کے دن سن دو ہزار سات کو دشمن پاکستان نے یہ سوچ کر بالاچ مری پر حملہ کیا کہ وہ بالاچ مری کو مسلح مزاحمت کے ساتھ ساتھ ہمیشہ کیلئے ختم کر دینگے ،
مگر کیا وہ یہ جانتے ہیں کہ آج ہر بلوچ بالاچ بننے کی خواہش رکھتا ہے ۔

واضح رہے کہ اکیس نومبر 2007 کو نواب خیر بخش مری کے فرزند اور بلوچ تحریک آزادی کے نمایاں کردار بالاچ مری جانبحق ہوئے تھے۔