ہماری تحریک حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی- خالد ولید سیفی

128

ہم پرعزم ہیں اور ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان کے نائب امیر خالد ولید سیفی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔

 انہوں نے کہا کہ  ہم ایک سیاسی عمل میں شامل ہونے جارہے ہیں لیکن انتظامیہ نے کوئٹہ ٹرانسپورٹ سیل کردیے ہیں اور ہمیں آزادی مارچ میں شرکت کرنے سے روکا گیا ہے۔

انہوں مزید کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ پنجگور سمیت دیگر علاقوں میں بھی قافلوں کو روکا جارہا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری حکومت میں ایک غیر جمہوری عمل قابل مذمت ہے، یہ تحریک یہاں نہیں رکے گی حکومت کے خاتمے تک جاری رہیگی، ہم پرعزم ہیں اور ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔