گڈانی جیل کی خاتون وارڈن قتل

509

حب کی گڈانی جیل میں خاتون جیل وارڈن کا پراسراز قتل

سینٹرل جیل گڈانی میں لیڈی جیل وارڈن زویا کو پراسرار طورپرقتل کردیا گیا، پولیس حکام کے مطابق جیل میں 3 غیرملکی روسی خواتین قیدیوں نے مبینہ طور پر وارڈن زویا کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گلے میں رسی ڈال کر قتل کردیا۔

جیل انتظامیہ نے گڈانی پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد لاش رورل ہیلتھ سینٹرشیخ آباد منتقل کردی گئی، گڈانی پولیس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ جیل میں فارنرایکٹ کے تحت گرفتار روسی خواتین قیدیوں نے جیل وارڈن کوتلخ کلامی اور تکرار کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گلے میں رسی ڈال کر مبینہ طور پر قتل کردیا۔

جیل وارڈن زویا گڈانی کی رہائشی تھی اور اس کی عمر 23 سال تھی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا ہے۔