گوادر: جامعہ بلوچستان جنسی اسکینڈل کے خلاف مظاہرہ

255

بی ایس او گوادر زون اور بی این پی گوادر کی جانب سے بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے خلاف گوادر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔

 ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اٹھائے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ اور وائس چانسلر کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

مظاہرے سے بی این پی کے مرکزی کسان و ماہیگیر سیکریٹری ڈاکٹر عزیز بلوچ،بی این پی گوادر کے صدر کہدہ علی،بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے رکن اسماعیل عمر،بی ایس او گوادر زون کے جنرل سیکریٹری نصیراحمد نگوری،سابق چئیرمین بلدیہ عابدرحیم سہرابی،سابق آرگنائزر بی این پی گوادر نورگھنہ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ مکران کے صدر محمد بزنجو،امجد بلوچ اور انجمن تاجران کے شریف میا نے خطاب کیا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی واقعے نے بلوچستان میں رہنے والے باعزت لوگوں کی غیرت کو للکارا ہے،بلوچ قوم ایک ہزاروں سال پرانی تاریخ رکھتی ہے اورایک باوقار قوم ہے جس کی فرزندوں نے اپنی غیرت ننگ و ناموس کیلئے قربانیاں دی ہیں ، بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل نے صوبے میں تعلیمی اداروں کی بہتری کے دعوؤں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔