کیچ ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی تضحیک قابل قبول نہیں – وائی ڈی اے

219

تربت ٹیچنگ ہسپتال کیچ کے سیکیورٹی گارڈز اور ڈیپٹی میڈیکل سپریٹینڈنٹ کی جانب سے سینئر ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد عظیم اور سینٹرل ایگزیکٹیو میمبر ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر چاکر خان کو ہراساں و زدوکوب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں – ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ تربت ٹیچنگ ہسپتال میں سینئر ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد عظیم اور سینٹرل ایگزیکٹیو میمبر ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر چاکر خان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں کیساتھ غیر مناسب رویہ اور تضحیک کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

ترجمان نے صوبائی وزیر صحت و سیکریٹری صحت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیں بصورت دیگر تربت ٹیچنگ ہسپتال کیچ کیلئے باقاعدہ احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔