کیچ میں فورسز پر حملہ

145

مسلح افراد نے فورسز کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے حملے میں فورسز چوکی کو نشانہ بنایا۔

فورسز کو کیچ کے علاقے کولواہ میں کڈ ہوٹل کے مقام پر آج شام کو نشانہ بنایا گیا جبکہ حملے کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھاتے پڑے ہیں تاہم عسکری حکام کی جانب سے آخری اطلاعات تک اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔

خیال رہے مذکورہ علاقے میں اس سے قبل بھی فورسز کو بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاچکا ہے تاہم حملے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔