کچلاک سے لاپتہ شخص کی لاش چمن سے برآمد

148

گذشتہ روز بھی کچلاک میں برساتی ندی سے ایک شخص کی ہاتھ بندھی لاش برآمد ہوئی تھی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق چمن سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

 چمن کے رحمان کہول روڈ سے برآمد ہونے والے لاش کی شناخت   سید عبدالسلام ولد سید عبدالرحمن کے نام سے ہوئی جو کہ کچلاک سے لاپتہ ہو گیا تھا ۔

لواحقین کے مطابق کچلاک میں لاپتہ شخص کا ایف آئی آر بھی درج کیا گیا تھا۔

لیویز حکام نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد  لاش کو ورثہ کے حوالے کردیا ۔