کچلاک سے لاش برآمد ، کوئٹہ میں دو خاتون قتل

375

مقتول کی لاش پر گولیوں کے نشانات تھے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے قریبی علاقے کچلاک سے ایک شخص کی ہاتھ بندھی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

لاش کچلاک کے کلی لنڈی کے قریب برساتی نالے سے برآمد ہوئی جسے گولی مار کر قتل کردیا ہے ۔

مقتول نوجوان کے ہاتھ پیچھے باندھے ہوئے ہے۔

لاش کو مقامی انتظامیہ نے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں گھریلو جھگڑے پہ شوہر نے فائرنگ کرکے اپنے بیوی اور ساس کو قتل کردیا ۔

لاشوں کو ایدھی سروس کے رضا کاروں نے ہسپتال منتقل کردیا ،جہاں ضروری کارروائی کے بعد انھیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔