ضلع کیچ کے علاقے میں فورسز کی جانب سے آپریشن، دوران آپریشن فورسز کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کو نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے آج کولواہ کے مختلف علاقوں کلات، زرباری اور جت کور سمیت گردونواح میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا گیا اس دوران علاقے کو گھیرے میں لیکر گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ آمد و رفت کے راستے بند کردیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے علاقے سانگان میں پاکستانی فورسز پر حملہ
آپریشن کے دوران فورسز کو فضائی کمک بھی حاصل تھی تاہم آخری اطلاعات کسی قسم گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی۔
دریں اثنا کولواہ میں آپریشن کے بعد ہوشاپ کی طرف جانے والے فورسز کے قافلے کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں: مستونگ میں فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے
علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ فورسز کو کولواہ بدرنگ کے مقام پر نشانہ بنایا گیا جس میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔
عسکری حکام کی جانب سے تاحال فوجی آپریشن اور حملے میں نقصانات کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔