کوئٹہ: ٹرینوں میں گیس سلنڈر پر پابندی

120
تیز گام ایکسپریس

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے جانے والی ٹرینوں میں گیس سلنڈر پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

تیز گام مسافر ٹرین میں آتشزدگی کے واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد کوئٹہ سے جانے والے مسافر ٹرینوں میں گیس سلنڈر لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی ایسی مواد کی ٹرین میں اجازت نہیں دی جائے گی جس سے آگ بھڑک اٹھے اور انسانی جانوں کے ضیاع ہو۔

خیال رہے رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے قریب تیزگام ایکسپریس کی تین بوگیوں میں آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 70 سے زائد ہوگئی۔

 ریسکیو کے مطابق ٹرین کی ایک بوگی میں سلنڈر پھٹنے کے باعث آگ لگی جس کے بعد آگ نے 3 بوگيوں کو اپنی لپيٹ ميں لے ليا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 73 افراد کی لاشیں اور 40 سے زائد افراد کو زخمی حالت میں نکالا جا چکا ہے جبکہ ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور لیاقت پور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔