کوئٹہ میں فائرنگ ، لاپتہ دارو خان ابابکی کا بیٹا جانبحق

359

مسلح افراد نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں فائرنگ کرکے  نوجوان کو نشانہ بنایا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق 28 اکتوبر 2010 کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے دارو خان ابابکی کے بیٹے میر انور ابابکی کو مسلح افراد فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

انور ابابکی کو مسلح افراد نے ہزار گنجی کے علاقے میں نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ دارو خان ابابکی کو 2010 میں ان کے گھر سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا تھا۔

 اہل خانہ کے مطابق فورسز اہلکاروں نے ان کے گھر کو محاصرے میں لیکر دارو خان ابابکی کو گرفتار کیا تھا ۔