کوئٹہ: ممنوعہ انجکشن کی بڑی کھیپ ضبط

76

کوئٹہ میں کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے 4 کروڑ روپے مالیت کے ممنوعہ انجکشن قبضے میں لے لئے۔

ترجمان کسٹم کے مطابق کارروائی ائیر پورٹ روڈ پر کی گئی جہاں مشتبہ گاڑیوں کی اسکیننگ کے دوران جانوروں کو لگائے جانے والے مضر صحت اور ممنوعہ 15 ہزار 545 انجکشن برآمد کرلئے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ان انجکشنز کی مالیت ساڑھے 4 کروڑ روپے بنتی ہے، کسٹم ترجمان کا کہنا ہے کہ انجکشن کوئٹہ کے راستے اندرون ملک لے جائے جارہے تھے تاہم بروقت کارروائی سے یہ منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

ان انجکشنز کے استعمال سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا اندیشہ تھا۔