کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جانبحق

250

مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ سے نوجوان قتل کردیا گیا۔

فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے عدنان ولد یوسف قمبرانی کو قتل کردیا اور موقعے سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

دریں اثنا نیشنل پارٹی کی طرف واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا ہے مذکورہ نوجوان نیشنل پارٹی کلی قمبرانی کے یونٹ سیکرٹری تھے۔