کوئٹہ: دو گروہوں کے مسلح تصادم میں 7 افراد زخمی

209

کوئٹہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ شہر کے نواحی علاقے کلی دیبہ میں پیش آیا جہاں دو گروپوں کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو گروپوں کے سات افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پرپہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔