کوئٹہ: خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد

100

ایک لاش کلی قمبرانی سے جبکہ دوسرا لاش  بائی پاس کلی خلی  سے برآمد ہوا۔

ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق کوئٹہ کلی قمبرانی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔

لاش کو شناخت کےلئے چیھیا ایمبولینس سروس کے رضا کاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

دوسری جانب خیزئی بائی پاس کے حدود کلی خلی سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

خاتون کی لاش کو مقامی انتظامیہ نے بی ایم سی منتقل کردیا۔

تاہم اب تک دونوں لاشوں کی شناخت کے حوالے سے ہسپتال اور انتظامیہ کے حکام کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔