کوئٹہ: بی این پی کے رہنما قاتلانہ حملے میں زخمی

171

نامعلوم افراد بی این پی رہنما پر حملے کے بعد فرار ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے رہنما قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔

بی این پی کے رہنما ملک محمود یار شاہوانی کو کلی کمالو میں نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، ملک محمود شاہوانی کو زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بلوچستان میں سیاسی کارکنان و رہنماوں پر حملے کے واقعات تواتر کے ساتھ رونما ہورہے ہیں گذشتہ دنوں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمد حنیف کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے رد عمل میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیاسی قیادت غیر محفوظ ہوچکی ہے۔

علاوہ ازیں دو روز قبل کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کلی قمبرانی کے یونٹ سیکرٹری عدنان ولد یوسف قمبرانی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

خیال ماضی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے کئی رہنماوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے حالیہ دنوں خضدار میں پیش آنے والے واقعے میں بی این پی کے رہنما امان اللہ زہری ساتھیوں سمیت جانبحق ہوئے تھے جس کے رد عمل میں بی این پی کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جاچکا ہے۔