کوئٹہ : بیشتر علاقوں میں پانی کی قلت

245

گذشتہ کئی ماہ سے مختلف علاقوں کا آبنوشی کے ٹیوب ویل خراب ہے جس کی وجہ سے لوگ پینے کے پانی کے لئے خوار ہوگئے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے بیشتر علاقوں کے ٹیوب ویلوں کی بجلی واپڈا والوں نے منقطع کردی ہے۔

زرائع کے مطابق واپڈا والوں نے کوئٹہ کے تقریبا چالیس سے زائد ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطہ کر دی جس کے سبب گھریلو صارفین سمیت ہسپتالوں،اور اسکول بھی بری طرح سے متاثر ہو رہے ہے۔

دوسری جانب واپڈا والوں نے لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ اب عوام کو پانی سے بھی محروم کر دیا ہے، نچاری روڈ, غلزئئ روڈ،کاسی ، میکانگی ، علمدار، طوغی ، سمندر خان ، پیر محمد خان روڈ اور کوئٹہ کے دیگر علاقوں میں پانی گذشتہ تین دنوں سے نہیں آرہا ہے ۔

اہلیاں کوئٹہ نے متعلقہ حکام سےمطالبہ کیا کہ وہ اس مسلہ پر خصوصی توجہ دیں اور عوام کو اس عذاب اور ٹینکر مافیا کے عتاب سے بچا کر عوام دوستی کا ثبوت دیں۔