کوئٹہ: ایک شخص کی پورے خاندان کو قتل کرنے کے بعد خودکشی

192

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں ایک شخص نے پورے خاندان کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

اطلاعات کے مطابق کچلاک کے کلی کتیر تاجوال میں لالئی ولد عبدالوہاب قوم خلجی نے اپنی بیوی مسماۃ (ب)، 4 سالہ بیٹے محمد رحیم، 3 سالہ بیٹی بی بی مریم اور ڈیڑھ سالہ بیٹے محمد ابراہیم کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ واقعہ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہے۔