ڈیرہ مراد جمالی میں غیرت کے نام پر خاتون قتل

304

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں سیاہ کاری کے الزام میں بھائی نے فائرنگ کر کے اپنی ہی بہن کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نصیرآبادکے پولیس تھانہ صدرکے حدود مانجوٹی گوٹھ انورخان عمرانی میں بھائی رحیم دادنے فائرنگ کرکے اپنی سگی بہن(ر)کو قتل کردیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کوسول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔

ملزم موقع واردات سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔