چمن : کوژک میں ٹریفک حادثہ 3 افراد جانبحق

754

حادثہ کار اور ڈمپر  کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہوا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق چمن میں درہ کوژک کے مقام پر ٹوڈی کار اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جانبحق جبکہ متعدد زخمی ہوئیں ہیں ۔

‏اسٹنٹ کمشنر یاسر اقبال دشتی نے تین افراد کے جانبحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ جانبحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ زخمیوں میں سے چند ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب لیویز حکام جابنحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔