چاغی : گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جانبحق

177

ایران جانے والے افراد کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 4 زخمی

بلوچستان کے ضلع چاغی کے سرحدی علاقے میں سیاہ پٹ کے مقام پر غیر قانونی طور ایران جانے والے افراد کی گاڑی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقعے پر ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کے گاڑی پر ڈاکووں نے فائرنگ کی جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔

زخمیوں اور مذکورہ افراد کے لاشوں کو اسپتال دا منتقل کردیا گیا ہے، ہلاک اور جھلس کر زخمی ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہیں جو غیر قانونی طورپر ایران کے راستے یورپی ممالک جانا چاہتے تھے۔