پنجگور میں فورسز کیمپ کے قریب گاڑی پر بم حملہ

131

فورسز کیمپ کے قریب ایک گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع پنجگور میں فرنٹیئر کور کے کیمپ کے قریب دھماکے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

گاڑی پر دھماکہ پنجگور کے علاقے میں پروم ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص زخمی ہوا جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عامر ولد ماسٹر ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔

فورسز و متعلقہ اداروں نے دھماکے کے بعد علاقے میں کارروائی شروع کردی تاہم کسی قسم کے گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

خیال رہے پنجگور و گردونواح کے علاقوں میں فورسز اور ان کے حمایت یافتہ افراد پر اس سے قبل بھی بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے متعدد حملے ہوچکے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری آخری اطلاعات تک کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔